9 دسمبر 2011 - 20:30

امريکہ کي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے دعوي کيا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور اس کے نيٹو اتحادي اس کي اجازت نہيں ديں گے کہ کوئي ملک يورپ ميں ميزائل ڈيفنس سسٹم کے امريکي منصوبے کو ويٹو کر دےـ

ابنا: برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہليري کلنٹن نے کہا کہ نيٹو يورپ ميں ميزائل ڈيفنس سسٹم نصب کرنے کے منصوبے پر کام جاري رکھے گا

انہوں نے ايک بار پھر يہ دعوي دوہرايا کہ يہ منصوبہ روس کي ايٹمي دفاعي طاقت کے لئے خطرہ نہيں ہے ـ امريکي وزير خارجہ نے کہا کہ يہ منصوبہ ايسا نہيں ہے کہ روس اس کے جواب ميں کوئي فوجي اقدام کرےـ

نيٹو کے ڈائريکٹر جنرل اينڈرس فاگ راسموسن نے بھي کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ديمتري مدويديف کے بيان کو بہت سنجيدگي سے لے رہے ہيں ـ روس کے صدر نے نيٹو کے ساتھ اپنے ملک کے گہرے اختلافات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ ان اختلافات کا ازالہ کيا جانا چاہئےـ روس نے کہا ہے کہ اگر امريکہ نے اس کي سرحد کے قريب ميزائل ڈيفنس سسٹم نصب کيا تو وہ اس پر جوابي کارروائي کرے گا.

......

/169